ہما را ہدف اسلامی نظریہ کا تحفظ ٬ نظام مصطفی کے نفاز ٬ ملک کا دفاع اور عوامی حقوق کی حفاظت کرنا ہے ٬پاکستان زندہ بادکنونشن میں فلاح پارٹی بھرپور انداز میں شریک ہوگی ٬ بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہے

پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب کی پریس کانفرنس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے وطن عزیز پاکستان کا دفاع اوراستحکام کیلئے جماعت اہلسنت پاکستان کی پاکستان زندہ بادتحریک کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہما را ہدف اسلامی نظریہ کا تحفظ ٬ نظام مصطفی کے نفاز ٬ ملک کا دفاع اور عوامی حقوق کی حفاظت کرنا ہے٬ پاکستان زندہ بادکنونشن میں فلاح پارٹی بھرپور انداز میں شریک ہوگی کنونشن کے رودرس نتائج برآمدہونگے ۔

وہ جمعہ کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انکے ہمراہ میاں عبدالمجید بھٹی داکٹر قاضی محسن عطا ٬ محمد زبیر بیگ اوردیگررہنما بھی تھے پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل امانت علی زیب نے کہا کہ پاکستان فلاح پارٹی کا اعلی سطحی وفدآج جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سیدریاض حسین شاہ سے ملاقات کرے گا انھوںنے کہا کہ بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کی پشت پرکھڑی ہے بیرون ملک میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے غدار پر فوری آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کیاجائے انھوںنے کہا کہ پاکستان قائم اورزندہ باد کیلئے معرض وجودمیں آیا اس کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے ہی رسوا ہونگے امانت زیب نے کہا جماعت اہل سنت پاکستان کی پاکستان زندہ باد تحریک سے اہل سنت کو نیا حوصلہ ملا ہے 29اکتوبر کے کنونشن مے جو بھی لائحہ عمل دیا جائے گا پاکستان فلاح پارٹی کے ملک بھرکے کارکنان ا س پر لبیک کہیں گے

متعلقہ عنوان :