’’ دوسری انٹرنیشنل ذوونوسس کانفرنس 2016 ‘‘اختتام پذیر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:54

ملتان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے زیراہتمام’’ دوسری انٹرنیشنل ذوونوسس کانفرنس 2016 ‘‘کا کامیاب انعقاد اپنے اختتام کو پہنچا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے پیٹرن ان چیف وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر اور فیکلٹی کے دیگر اساتذہ کی کاوشوں کی تعریف کی کہ فیکلٹی کے وژن کی وجہ سے یہ کانفرنس یونیورسٹی کی تاریخ میں مثالی حیثیت رکھتی ہے ․ جس میں ملکی محقیقین و غیرملکی محقیقین کی ایک کثیر تعداد ایک چھت کے نیچے نہ صرف جمع ہوئے ہیں بلکہ ان کی قابل ستائش تحقیق کو بھی سننے کا موقع ملا۔

کانفرنس کے چیف آرگنائزر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کی بامقصد کانفرسز کا انعقاد باقاعدگی سے عمل میں لایاجائے گا۔ کانفرنس کے سیکرٹری ڈاکٹر میاں محمد اویس نے گزشتہ سال کی کانفرنس کے مندرجات پیش کیے۔تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں میں سوینرز اور پوسٹرز کے مقابلے میں اول دو اور سوم آنیوالے تحقیقی مقالوں کے لیے اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔