پاکستان نے نائجیریا ایئر فورس کو 10سپر مشاق طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:54

پاکستان نے نائجیریا ایئر فورس کو 10سپر مشاق طیارے دینے کے معاہدے پر ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان نے نائجیریا ایئر فورس کو 10سپر مشاق طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے تقریب ابوجا (نائجیریا) میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے چیئرمین ایئر مارشل ارشد ملک اور نائجیریا کی جانب سے ایئر وائس مارشل ایلائے احمد عبداللاہی نے نمائندگی کی ۔اس معاہدے میں پاکستان ایئر فورس نائجیریا ایئر فورس کو آپریشنل تربیت اور تکنیکی معاونت بھی فراہم کریگا ۔

متعلقہ عنوان :