اصل سر پرائز عوامی تحریک کے کارکن دیں گے ٬پی اے ٹی پنجاب کا ہنگامی اجلاس

ْ اجلاس میں قصاص تحریک کے دوسرے رائونڈ کی بھر پور تیاری کیلئے اضلاع کے دورے کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اشارے کے منتظر ہیں ,کارکن اور کنٹینر تیار ہے ٬صوبائی صدر بشارت جسپال

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کی صوبائی ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صدر بشارت جسپال کی زیر صدارت منعقدہوا٬اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی حالات سے ہمیں لا تعلق سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ڈاکٹر طاہر القادری کے اشارے کے منتظر ہیں٬کارکن اور کنٹینر پوری طرح تیار ہیں۔

تبدیلی کا عمل قصاص سے شروع ہو گا ٬اصل سر پرائز عوامی تحریک کے کارکنوں کی طرف سے آئے گا۔ہم اپنے شہید کارکنوں کے انصاف کیلئے تڑپ رہے ہیں۔قاتلوں اور لٹیروں کے دن گنے جا چکے ٬ قصاص تحریک کے دوسرے رائونڈ کو بھر پور تیاری اور شدت کے ساتھ شروع کرنے کیلئے صوبائی رہنما اضلاع کے دورے کریں گے اور رابطہ کارکن مہم چلائیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں جنرل سیکرٹری مشتاق نو ناری ایڈووکیٹ ٬راجہ زاہد٬ساجد بھٹی٬خان عبد القیوم٬ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو ٬قاری مظہر فرید٬شاہد شاہ٬وسیم ہمایوں٬عارف چودھری٬میاں عبد القادر٬میاں اشرف ٬میاں ریحان مقبول٬آصف سلہریا ٬محمد مشتاق و دیگر نے شرکت کی۔

صوبائی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ حکمران جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت میںرکاوٹ مت بنیں اور اسے فی الفور پبلک کیا جائے ٬اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے کسی کو خاطر میں نہ لائے جانے کے بیان پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ اس جرات کا اظہار سانحہ ماڈل ٹائون جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کی اشاعت کاحکم دے کر کیا جائے ۔

رہنمائوں نے کہاکہ چیف جسٹس اپنے معزز ججز کے ساتھ ہیں تو انصاف کی جرات مندانہ فراہمی پر پنجاب کے دس کروڑ عوام انکے ساتھ ہوں گے ۔شرکاء اجلاس نے کہاکہ14 بے گناہوں کا خون قاتلوں کو ہضم نہیں ہو گا ۔خان عبد القیوم نے کہاکہ ظلم اور نا انصافی حد سے بڑھ گئی٬اب قاتل حکمران اللہ اور اسکی مخلوق کے غضب سے نہیں بچ سکیں گے ۔اجلاس میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ عوام دشمن فیصلے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :