سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر کم سے کم گاڑیاں رکھنے کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جانے لگا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:32

سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر کم سے کم گاڑیاں رکھنے کی پابندی عائد کرنے ..

ریاض (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) سعودی عرب میں غیر ملکیوں پر کم سے کم گاڑیاں رکھنے کی پابندی عائد کرنے کی آواز بلند ہونے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث ٹرانسپورٹ کے مسائل بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سعودی عرب میں 1 کروڑ سے زائد غیر ملکی آباد ہیں جن کی بڑی تعداد اپنی ذاتی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کے بڑھتے ہوئے مسائل میں اپنی ذمہ داری سے جان چھڑوانے کیلئے سعودی ماہرین نے غیر ملکیوں کیخلاف اقدامات کی سفارش کی ہے۔ سعودی ماہرین کی جانب سے سفارش کی جا رہے کہ غیر ملکیوں پر کم سے کم گاڑیاں رکھنے کی پابندی عائد کی جائے۔ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کوشش کی جائے کہ سعودی عرب میں مقیم کسی بھی غیر ملکی خاندان کو ایک سے زائد گاڑی رکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :