سکھر٬ایس ایچ او کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی ٬ نوجوان شدید زخمی ٬ ایس پی امجد شیخ کا واقعہ پر نوٹس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ایس ایچ او کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی ٬ نوجوان شدید زخمی ٬ ایس پی امجد شیخ کا واقعہ پر نوٹس ٬ زخمی نوجوان کے ورثاء کا انصاف و کاروائی کی یقین دہانی ٬ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سینٹرل جیل کے قریب ایس ایچ او رونتی ممتاز ملک کی پرائیوٹ گاڑی نے کندھرا کے مکین موٹر سائیکل سوار اکرم گھانگھرو کو ٹکر مار ی تھی جس کے نتیجے میں نوجوان اکرم گھانگھروشدید زخمی ہو گیا تھا جسے جیل پولیس کے اہلکاروں نے قریبی اسپتال علاج کے سلسلے میں پہنچایا حادثے کے دوران ایس ایچ او رونتی اپنی گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا واقعہ کے خلاف درج شکایات پر ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے زخمی نوجوان کے ورثاء کو انصاف و کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :