گزشتہ تین سالوں سے پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ٬ ڈی ایس ریلوے سکھر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) ڈی ایس سکھر ریلوے سکھر ڈویژن اعجاز احمد برڑو نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے مسافروں کو بہتر سے بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں مسافر ٹرینوں کے تحفظ کو یقنی بنانے کے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر اسکینگ مشین لگائی گئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی ریلوے اسٹیشن پر اسکینگ مشین کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے بتایا کہ ملک میںجاری دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر روہڑی ریلوے اسٹیشن پر ایک کروڑ روپے کی لاگت سے اسکینگ مشین لگائی گئی ہے مسافروں کے سامان کو اسکینگ مشین ؂اور مسافر کو واک تھرو گیٹ سے گذرا جائے گا تاکہ کوئی بھی ممنوعہ اشیاء ٹرین تک نہ پہنچ سکے جبکہ ریلوے اسٹیشن کے گرد چار دیواری کی تعمیر کا ٹینڈر ہوچکا ہے ؂ انہوں نے بتایا کہ پلیٹ فارم تک فائر برگیڈ یا ایمبولینس کے جانے کے لے ایمر جنسی راستہ بھی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں پلیٹ فارم پر مسافر ٹرین تک امدادی کاموں کے لیے پہنچا جاسکے ڈی ایس اعجاز احمد برڑو نے کہا کہ ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق کی قیادت میں ریلوے پولیس الرٹ ہے جب سے یہ تنعات ہوئے ہیں مسافر ٹرینوں پلیٹ فارموں کی سیکورٹی میں بہتری آئی ہے اس موقع پر ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے کہا کہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر اسکینگ مشین کی تنصیب سے کوئی بھی غیر قانونی اسلحہ وغیرہ ریلوے اسٹیشن اور ٹرینوں نے تک نہیں پہنچ سکے گا سکھر ڈویژن کے بڑے ریلوے اسٹیشنوں اور مسافر ٹرینوں میں ریلوے کے کمانڈو پولیس اہلکاروں کو تعنات کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :