ہم سب کو ملکر اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی ٬ وزیر تعلیم سندھ جام مہتاب ڈھر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:43

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر نے کہا ہے کہ ہم سب کو ملکر اپنے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی اورتعلیم کے معیا ر کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنی ہوگی تا کہ اس قوم کے بچے معیاری تعلیم کے ذیور سے آراستہ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے سکھر میں ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ہیڈ ماستروں کے لیی14دن کے تربیتی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (سیف) میڈم ناہید درانی موجود ہید ماستروں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے بچے جو ملک اور قوم کے معمار ہے ان کا مستقبل آپ کے ہاتھ میں ہیں ہم سب کو اپنے بچوں کی طرح شاگردوں کو معیار ی تعلیم بہترتربیت دینے کی ضرورت ہے مینیجنگ ڈائریکٹر سندھ ایجوکیشن فاؤ نڈیشن ناہید درانی نے بتا یا کہ سکھر آئی بی اے کے ایگزیکیوٹو ڈولپمنٹ سینٹر (اے ڈی سی) کے ذریعے طے شدہ تربیتی پروگرام میں پورے سندھ سے سیف اسکولوں کے ہیدماستروں کی تربیت کی جائیگی اور 14دنوں کے اس تربیتی پروگرام میں انتظامی تعلیم مواد کے ذریعے ہیڈماستروں کو اسکولوں کو بہتر طریقے سے چلانے کی سکھیا دی جائیگی اس پروگرام کے تحت 600ہید ماستروں کو تربیت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

پہلی تربیت کلاس کی تعداد 35اساتذہ پر مشتمل ہوگی جس میں ہید ماستروں کو انتظامی ٬ تعلیمی اور بچوں کو پڑھانے کے طریقے سکھائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :