جسٹس شاہد وحید کی گورنر ہائو س کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت سے معذرت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے گورنر ہائو س کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کیلئے دائر متفرق درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کئی ایکڑ پر پھیلے گورنر ہائوس لاہور کو سرکاری عمارت کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر میں پانچ مرلے کی عمارتوں میں سرکاری دفاتر قائم کیے جاتے ہیںاس لیے اس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جائے۔فاضل جسٹس نے سماعت سے معذوری ظاہر کرتے درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا تے ہوئے اسے سماعت کیلئے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔

متعلقہ عنوان :