کشمیر پر بھارتی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول ہے ‘کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت اور مظلوموں کو ظالموں سے آزادی دلانے کے مترادف ہے ‘دنیابھر میں مسلمان ظلم وجبر اور سیکولر بے دین قوتوں کے مظالم کاشکار ہیں ‘بلوچستان کے عوام کو معاشی آئینی حقوق دلانے تک امن ترقی وخوشحالی میسر نہیں آسکتی

جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کی سرکاری ٹی وی پروگرام میں بات چیت

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ کشمیر پر بھارتی مظالم پر خاموشی ناقابل قبول ہے کشمیر کی آزادی وقت کی اہم ضرورت اور مظلوموں کو ظالموں سے آزادی دلانے کے مترادف ہے دنیابھر میں مسلمان ظلم وجبر اور سیکولر بے دین قوتوں کے مظالم کاشکار ہیں بلوچستان کے عوام کو معاشی آئینی حقوق دلانے تک امن ترقی وخوشحالی میسر نہیں آسکتی ۔

جماعت اسلامی نے بلوچستان وکشمیری عوام کے حقو ق کے حصول کیلئے ہرسطح پر آوازبلند کی ہے انشاء اللہ کشمیری عوام آزادی اوربلوچستان کے عوام حقوق ترقی اور خوشحالی حاصل کرلیں گے ۔نوجوانوں کو دینی وعصری تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے بھارتی ہٹ دہرمی کی وجہ سے خطے کا امن تباہ ہواہے افغانستان وپاکستان دوبراد راسلامی ممالک ہے ان کے درمیان دوریاں وخلیج پیداکرنے والے ہمارے دوست نہیں ۔

(جاری ہے)

افغان عوام حکمرانوں کی کہنے پر کسی صورت بھی پاکستان کی دوستی چھوڑ کر بھارتی دوستی قبول نہیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے سرکاری ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کیساتھ ظلم وجبر کے خلاف اورعوام کی تعلیم وتربیت کی طرف بھی توجہ دیں کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق بہت جلد آزادی حاصل کرلیں گے بھارت کسی صورت پاکستان پر چڑھائی نہیں کر سکتا بھار ت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہاہے ٬ کشمیر پاکستان اور بھارت کا نہیں پورے خطے کے امن کا مسئلہ بن چکا ہے جس کیلئے حکمران اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔

بھارت نے کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے سرجیکل اسٹرائیک کا ڈراما رچا رکھا ہے ٬ بھارت کا انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر جانے سے روک کر رکھنا مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی ایک مثال تھی جبکہ بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے کھل کر بے نقاب کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانیوں کو کشمیری بھائیوں کی حمایت سے نہیں روک سکتی ۔

جماعت اسلامی پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیری بھائیوں کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی آئی ہے اور کشمیر کی آزادی تک کرتی رہے گی ۔ بھارتی سرکار کی طرف سے سرجیکل اسٹرائیک کاڈرامہ کرنے سے بھارت کو منہ کی کھانا پڑی بھارتی سرکار نے ہمیشہ سے ہی جھوٹ کا سہارا لیا اور پاکستان پر بنا کسی تحقیق کے جھوٹے الزامات لگائے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام سنگینوں کے سائے تلے آزادی کا نعرہ بلند کر رہے ہیں ۔

کشمیر کی موجودہ صورتحال بدسے بدتر ہوچکی ہے ٬ ہزاروں زخمیوں کو علاج مہیا نہیں کیا جارہا اور اہسپتالوں میں بھارتی فوج کے پہرے ہیں بھارتی چینل کے مطابق مودی سرکار بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ایک منصوبے کے تحت نفرت پھیلا رہی ہے جس کے باقاعدہ ثبوت وڈیوز اور تصاویر کی شکل میں موجود ہیں اور بھارت میں ہندوں کی برین واشنگ کی جارہی ہے کہ مسلمانوں کو بھارت اور مقوضہ کشمیر میں قوت بنے سے روکا جائے ۔

متعلقہ عنوان :