سوئی ٬بارودی سرنگ دھماکے میں خاتون سمیت2افرادجاںبحق

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)سوئی کے علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کو سوئی کے علاقے کٹھان میں نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین تخریب کاری کی غرض سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے موٹرسائیکل ٹکرانے کے نتیجے میں 15سالہ ہجوان بگٹی اور ایک خاتون جاں بحق ہوگئی لیویز نے نعشوں کو قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اورنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔