کے ایم سی کے 2008تا 2010کے درمیان بھرتی ہونے والے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں جار ی کردی گئیں

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سجن یونین کی کوششیں رنگ لے آئیں ۔کے ایم سی کے 630کنٹریکٹ ملازمین جو کہ 2008سے 2010کے عرصے سے کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے انکے کنٹریکٹ ریوائزکیے گئے تھے انکی تنخواہیںجاری کردی گئیں ۔جس سے ان ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی یادرہے کہ اس سلسلے میں سجن یونین (سی بی ای) کے قائد سید ذوالفقار شاہ نے گذشتہ روز میٹروپولیٹن کمشنر کو کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا ۔

اور اس سلسلے میں عدالت سے دجوع کرنے اور بھرپور احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔جس کے بعد فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی نے میٹروپولیٹن کمشنر اور ڈپٹی میئر کراچی کو ان ملازمین کے جملہ ریکارڈاور کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی سفارش کی تھی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں صرف ان ملازمین کی تنخواہیں روکی گئی ہیںکہ جو ملازمتوں سے غیر حاضر تھے اور انہیں پہلی بار کنٹریکٹ دیا گیا تھا ۔پرانے اور کام کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو تنخواہیںجاری کرنے پر سجن یونین (سی بی ای) کے صدر سید ذوالفقار شاہ نے ڈپٹی میئر کراچی ٬میٹروپولیٹن کمشنر اور فنانشیل ایڈوائزر کے ایم سی سے اظہار تشکر کیا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کو احسن قدم قرار دیا ہے۔