لاہور٬کسٹمز حکام نے سمگل شدہ لینڈ کروزر اور 2 سرف ہائی لکس جیپیں پکڑ لیں

سمگل شدہ سرف ہائی لکس میں سوار ڈرائیور نے خود کو تھانہ شالامار کے ایس ایچ او کا ڈرائیور ظاہر کیاہے‘کسٹم حکام

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ‘ سمگل شدہ لینڈ کروزراور 2 سرف ہائی لکس جیپیں قبضے میں لے کر بحق سرکار ضبط کرلیں٬ گاڑیوں کی مالیت 1کروڑ72لاکھ روپے سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ نیایل ای ایف 390 نمبر سرف ہائی لکس جیپ کینال روڈ سے قبضہ میں لے لی۔

سمگل شدہ سرف ہائی لکس جیپ کو سرکاری نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سمگل شدہ سرف ہائی لکس میں سوار ڈرائیور نے خود کو تھانہ شالامار کے ایس ایچ او کا ڈرائیور ظاہر کیاہے کسٹمز حکام کا کہنا ہے مالک کا سراغ لگانے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں٬ اسی طرح کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے گلبرگ منی مارکیٹ سے سمگل شدہ سرف ہائی لکس قبضہ میں لے لی۔ سمگل شدہ سرف ہائی لکس کو سی پی 5092 نمبر کی جعلی پلیٹ لگائی گئی تھی اس کے علاوہ کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ماڈل ٹان سے ایل ای سی 6262 نمبر سمگل شدہ لینڈ کروزر بھی قبضہ میں لے لی ہے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ وقار چیمہ٬ انسپکٹر اشفاق بیگ اور ٹیپو سلطان شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :