وزیراعلیٰ پنجاب فارن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ریسرچ سکالرز میںسکالر شپ او رلیپ ٹاپ تقسیم

پنجاب حکومت تمام شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے تعلیم یافتہ فورس کی تکمیل میں مصروف عمل ہے٬ ریسرچ سکالرز اپنے روشن مستقبل کے افق پر نئی اُڑان کیلئے تیار ہیں٬ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ہمارے تمام ایشوز حل کر سکتی ہے٬بیگم ذکیہ شاہنواز

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہ نواز نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے وزیراعلی فیکلٹی ڈویلپمنٹ فارن پروگرام کے تحت 61 ریسرچ سکالرز کو بین الااقوامی سطح پر ٹاپ یونیورسٹیز میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بیرون ملک بھجوایا جا رہاہے ۔ پنجاب حکومت کا یہ اقدام پاکستان کیلئے خوشحالی اور ترقی کے نئے باب کھولے گا اور یہ ریسرچ سکالرز اپنے روشن مستقبل کے افق پر نئی اُڑان کیلئے تیار ہیں۔

درحقیقت تعلیم ایک ایسا ذریعہ ہے جس میں کی گئی ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ہمارے تمام ایشوز حل کر سکتی ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن ٬ اقتصادی ترقی ٬ ہیلتھ کیئر اور دیگر تمام شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ایک ایسی تعلیم یافتہ فورس کی تکمیل میں مصروف عمل ہے٬جو ہمارے ملک کو درپیش مسائل کے خاتمے کو یقینی بنائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو ماڈل ٹائون میں منعقدہ ایک تقریب میں 61 سکالرز کو سکالر شپ سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپ د ینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔

تقریب میں چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام سکالرز شپ حاصل کرنے والوں کے سنہری مستقبل کے لیے دُعا گو ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد یہ تمام لوگ پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔ اُنہوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فارن پی ایچ ڈی کے تحت ہماری یونیورسٹیز اور کالجز میں بین الااقوامی سطح پر مہارت اور تعلیم یافتہ فیکلٹی کے باعث تعلیمی معیار کو بین الااقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی کمی کو پورا کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن پروفیسر نظام الدین٬مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز او ردیگر متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔سکالر شپ سرٹیفیکیٹ حاصل کر نے والے تما م طلباء اور اسا تذہ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے ٬ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اپنی خدمات سے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر چلانے کا ارادہ کیا۔