ڈرگ کورٹ‘جعلی ادویات تیار کرنیوالی2 ملزمان کو8٬تیسریکو14 سال قید کی سزا وجرمانے کی سزا سنا دی گئی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2016ء) چیئرمین ڈرگ کورٹ جہانگیراحمد‘ممبر فاروق بشیر بٹ اور مبشر بٹ پر مشتمل تین رکنی ٹربیونل نے جعلی ادویات تیارکرنے کے کیس میں ملوث2 ملزمان کو اٹھ آٹھ سال اور تیسرے ملزم کو چودہ سال قید اور ڈیرھ ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ جہانگیر احمد ممبرفاروق بشیربٹ اور مبشر بٹ پر مشتمل تین رکنی ٹربیونل کے روبرو ایف آئی اے نے طاقت کی جعلی ادویات تیار کرنے کیالزام میں تین ملزمان محمد ناصر۔

(جاری ہے)

محمد جمیل انجم۔ اور شاہد لودھی کے خلاف چالان پیش کیا عدالت میں چالان آنے پر تین رکنی ٹربیونل نے باقاعدگی سے سماعت کی دوران سماعت ٹربیونل کے سامنے ملزمان سے برآمد ہونے والی گولیاں بھی پیش کی گئیں عدالت نے وکلا کے دلائل اور گواہوں کی روشنی میں ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر محمد ناصر اور محمدجمیل انجم کو آٹھ آٹھ سال قید بامشقت اور ڈیرھ ڈیرھ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تیسرے ملزم شاہد لودھی کو چودہ سال قید اور ڈیرھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی فیصلے کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو جیل بھجوا دیا۔