اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے سی پیک کو بند کرانا چاہتے ہیں٬سپریم کورٹ میںپانامہ کیس کی سماعت کے بعد اسلام آباد بند کرنے کے اعلان کا کوئی جواز باقی نہیں رہتا ٬نیازی صاحب! اب آپ کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان جمہوری٬ سیاسی اور اخلاقی حمایت کھو بیٹھا ہے٬آپ ترقی و خوشحالی کے تیز سفر کو بند کرنا چاہتے ہیں٬ بلاجواز احتجاج کرنیوالے عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا بیان
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:04
(جاری ہے)
ایسے میں احتجاجی اور منفی سیاست دراصل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں رکاوٹ اور 18 کروڑ عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ بعض سیاسی عناصر ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر عوام اور ملک کی کونسی خدمت کر رہے ہیں پاکستان کے انتہائی مخلص اور عظیم دوست چین کی جانب سے سی پیک پاکستان کے عوام کیلئے تاریخی تحفہ اور اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ 46 ارب ڈالر کی عظیم الشان سرمایہ کاری پاکستان کی قسمت بدلنے اور 18 کروڑ عوام کی خوشحالی کیلئے ہے۔ پاکستان کے ترسے ہوئے عوام جب ترقی اور خوشحالی کے ثمرات سے مستفید ہونے جا رہے ہیں تو یہ سیاسی عناصر ان کی خوشیاں چھیننے کے درپے ہیں۔ اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کرنے والے درحقیقت پاکستان کی ترقی اور سی پیک کے خلاف ہیں اور آپ اسلام آباد بند کرنا چاہتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ سی پیک کو بند کرانے کی کوشش ہے۔ آپ پاکستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے تیز سفر کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ بلاجواز احتجاج کرنے والے ان عناصر کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کرنے والے دراصل ملک میں ترقی کے عمل سے خائف ہیں اور ترقی کے اس تیز رفتار عمل کو روکنے کے درپے ہیں۔ آج پوری قوم ان سیاسی عناصر سے یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ آخر وہ کیوں عوام کی خوشحالی اور ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں سپریم کوٹ میں پانامہ کیس کی سماعت شروع ہونے کے بعد آخر اسلام آباد کو بند کرنے اور ترقی کے عمل کو جامد کرنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے بھی کھلے دل سے سپریم کوٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کا خیرمقدم کیا ہے۔ جمہوریت میں فیصلے سڑکوں٬ دھرنوں اور شہروں کو بند کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منفی سیاست کرنے والے یہ بات ضرور سمجھ لیں کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں٬ وہ کسی طور پر ملک کی ترقی میں کسی کو بھی رکاوٹ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.