امریکا نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:15

امریکا نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے معاونت فراہم کرنے کی پیش کش ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) امریکا نے پنجاب پولیس میں اصلاحات کیلئے معاونت فراہم کرنے کی پیش کش کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے امریکی معاون وزیرولیم آربراوٴن فیلڈ کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں امریکی معاون وزیر نے پولیس اصلاحات کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کے وژن کی تعریف کی۔ امریکی معاون وزیر نے پنجاب پولیس کوہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے وزیراعلی پنجاب کو مکمل یقین دہانی کروائی ہے۔ امریکی معاون وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کی تربیت کیلیے اور ہائی سیکیورٹی جیل کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :