پنجاب حکومت سپین کے ساتھ کاروباری سرگرمیوںکے ساتھ مختلف شعبوںمیں تعاون کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گی٬شہباز شریف
موجودہ دور میں پاکستان کو معاشی استحکام حاصل ہوا ہے٬امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے٬سپینش سفیر
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے پاک افواج٬ پولیس اور معاشرے کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے٬ یہی وجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے پاکستان اور سپین کے مابین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ پر سپین کے سفیر کو مبارکباد دی۔ سپین کے سفیر کارلوس سیزر مورالزسانچیز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاکستان کو معاشی استحکام حاصل ہوا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین کی کئی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کر رہی ہیں تاہم ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہئے اور اس ضمن میں سپین پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سپین کے سفیر نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پاکستان اور سپین کے مابین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ لاہور میں سپین کے اعزازی قونصلر ظہیر سلام٬ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت٬ سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.