جے جے برینڈ کا آغاز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے طعنے کے بعد ردعمل کے طور پر کیا تھا: جنید جمشید کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:51

جے جے برینڈ کا آغاز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے طعنے کے بعد ردعمل کے ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) جنید جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ جے جے برینڈ کا آغاز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے طعنے کے بعد ردعمل کے طور پر کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور ماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے نام سے چلنے والے کپڑوں کے مشہور جے جے برینڈ سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔

(جاری ہے)

جنید جمشید نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ جب وہ لندن میں ایک کنسرٹ کر رہے تھے تو وہاں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی موجود تھے۔ وہ سب کے سب جینز اور شرٹ میں ملبوس تھے اس وقت دونوں اداکاروں نے اس وقت مجھے طعنہ دیا کہ کیا تمہارے ملک میں ایسا کوئی اچھا برینڈ نہیں جس کے کپڑے پہنچ کر اسٹیج پر جایا جا سکے۔ مجھے ان کا یہ طعنہ بہت برا لگا اور اس کے بعد ارادہ کیا کہ ایسا برینڈ ضرور متعارف کراوں گا جو دنیا بھر میں شہرت حاصل کرے گا۔