عشرت العباد اخلاقی جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں٬ جے یوآئی

اتنے سنگین الزامات کے بعد اہم منصب پر براجمان رکھناآئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے٬ مشترکہ بیان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاہے کہ گورنر سندھ پر ان کی پارٹی کے سابقہ رہنماکی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کا جائزہ لیاجائے ٬اتنے سنگین الزامات کے بعد اہم منصب پر براجمان رکھناآئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ٬ تحقیقات کرکے الزامات ثابت ہونے کے بعد قرارواقعی سزادی جائے۔

جے یوآئی سندھ کے جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی٬الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی٬ قاری عبدالحئی شیخ٬ مولاناغلام مصطفی فاروقی٬ مولانااقبال اللہ٬ مولاناحضرت ولی ہزاروی٬ قاری سیف الرحمان٬ مفتی حماداللہ مدنی٬ مفتی ظل الرحمان٬ مولاناعبدالستاربلوچ٬ الحاج عبدالعزیز صدیقی٬ پیر لیاقت علی شاہ٬ مولانا احمد یار خان ٬ مولانا مشتاق عباسی٬خطیب عبدالرحمان٬ قاری لیاقت علی رحمانی ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پی ایس پی نے جو الزامات لگائے ہیں گورنرعشرت العباد اخلاقیات کا تقاضہ مدنظر رکھتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہوجائیں اورالزامات کا سامناکرتے ہوئے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کریں۔

(جاری ہے)

ان کا چودہ سالہ دورحکومت ٹارگٹ کلنگ٬ قتل و غارتگری٬زمینوں پر قبضوں٬ چائناکٹنگ ٬بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم ان کی ناک کے نیچے ہوتے رہے ہیںجن سے محض الزام کے جواب میں الزام لگاکر وہ اپنی جان نہیں چھڑاسکتے ٬ان کو قوم کے سامنے جوابدہ ہوناپڑے گا۔

متعلقہ عنوان :