سندھ حکومت کا پولیس ٬جیل اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) سندھ حکومت نے سخت فیصلے لیتے ہوئے پولیس اور جیل اصلاحات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وفاقی محتسب کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ بڑی حد تک مددگار ثابت ہوگی۔یہ بات وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہائوس میں وفاقی محتسب سلمان فاروقی کے ساتھ منعقدہ ایک اہم اجلاس کے موقعے پر کہی۔

اجلاس میں سابق آئی جی ملک آصف حیات٬سابق سفیر انیس الدین ٬سابق چیف سیکریٹری شکیل درانی اور سیکریٹری وفاقی محتسب پیربخش جمالی نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ کی معاونت صوبائی مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب٬آئی جی پولیس اے ڈی خواجہ٬ سیکریٹری داخلہ شکیل منگینجو٬آئی جی جیل نصرت حسین منگنیجو٬ وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے کہا کہ انکے ادارے نے ملک بشمول سندھ کی جیلوں کے مسائل اور سہولیات کا تفصیلی سروے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نابالغوں اور پہلی مرتبہ جرم کرنے والوں کیلئے علیحدہ ٹریٹمینٹ اور ڈیلنگ ہونی چاہیے۔سلمان فاروقی نے کہا کہ پولیس سے متعلق رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن کو کبھی بھی انکے مختص کردہ فنڈس نہیں دیئے جاتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے پولیس میں اور جیل میں اصلاحات لانے کی منصوبابندی کی ہے اور اس حوالے سے نمایاں اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد اصلاحات متعارف کرانے کی منصوبابندی کی تھی٬مگر مسائل بہت زیادہ ہیں٬ لہذاہ اصلاحات کے کام میں تاخیر ہوئی۔٬مگر یہ لازمی ہونگی٬وفاقی محتسب نے وزیراعلیٰ سندھ کو جیل اور پولیس اصلاحات سے متعلق رپورٹس پیش کی۔

متعلقہ عنوان :