Live Updates

اسلام آباد کو بند کرنے اور جلا$ گھیرا$ کی خواہش رکھنے والے ناتجربہ کار کھلاڑی کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا٬ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر

پانامہ پیپرز کامسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ٬ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کی بجائے عدالتی فیصلے کا انتظار کریں٬ مرکزی سینئر نائب صدر

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب مرکزی سینئر نائب صدر و سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے ور جلا$ گھیرا$ کی خواہش رکھنے والے ناتجربہ کار کھلاڑی کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا عمران خان کو سپریم کورٹ اورالیکشن کمیشن کے فیصلوں کا انتظار کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

دو نومبر کو وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کال ہٹ درمی ہے ملک کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی روانگی سے قبل صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر نے کہا کہ پانامہ پیپرز کامسئلہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اس لئے عمران خان دھرنے اوراسلام آبادکو بند کرنے کی بجائے عدالتی فیصلًے کا انتظار کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ا نتشار اور جلا$ گھیرا$ کی سیاست کرکے قومی معیشت کو نقصان اور جمہوری بسط لپیٹنے کی کوشش کررہے ہیں مگر عوام انکی منفی و انتشار کی سوچ کو بری طرح مسترد کردیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات