نیشنل بینک مظفرگڑھ پنشن فراڈکیس٬مالی اورفوٹوکاپیئرنے کروڑوں روپے کے فراڈکااعتراف کرلیا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:54

ملتان۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء)نیشنل بینک مظفرگڑھ فراڈکیس میں ملوث فوٹوکاپیئراورمالی نے کروڑوں روپے کے فراڈکااعتراف کرلیا۔یہ اعتراف نیب ملتان کی تحقیقات کے دوران کیاگیا۔

(جاری ہے)

فوٹوکاپیئروحیداورمالی نذرعباس پرالزام ہے کہ انہوںنے ملی بھگت کے ساتھ پنشن کے بوگس اندارج کے ذریعے 19کروڑروپے کافراڈکیا اور افسران اس تمام عرصے کے دوران فراڈ سے لاعلم رہے‘ مالی نذرعباس کیشئر کی سیٹ پربیٹھ کربوگس اندراج کرتا تھا۔

اس طرح ان دونوں ملزمان نے کروڑوں روپے کی جائیدادبنالی۔واضح ہوکہ 45کروڑروپے کے مظفرگڑھ پنشن فراڈکیس میں نیب ملتان کی جانب سے پہلے ہی 11ملزمان کو گرفتارکیاجاچکاہے۔ملزمان کاتعلق اکائونٹ آفس اورنیشنل بینک مظفرگڑھ برانچ سے ہے۔ذرائع کے مطابق فراڈ کیس کی مزیدتحقیقات جاری ہے ۔جس کے بعد مزیدگرفتاریاں کی جائیں گی ۔