فیس بک بھی مسلمانوں کی دشمنی میں پیچھے نہ رہا، ہندی زبان میں ایک غلیظ گالی کا انگریزی میں ترجمہ ‘‘مسلمان‘‘ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:34

فیس بک بھی مسلمانوں کی دشمنی میں پیچھے نہ رہا، ہندی زبان میں ایک غلیظ ..

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) فیس بک نے ہندی زبان میں ایک غلیظ گالی کو انگریزی میں ترجمہ کرنے پر ‘‘مسلم‘‘ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا کے کئی غیر مسلم ممالک کے شدت اور تعصب پسند رہنماوں اور لوگوں کی جانب سے مسلمانوں کیخلاف نفرت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا جاتا، وہیں دنیا کی سب سے بڑی اور مشہور ویب سائٹ فیس بک بھی مسلمانوں کی دشمنی میں کسی سے پیچھے نہیں رہا۔ فیس بک کی جانب سے ہندی زبان میں استعمال کی جانے والی ایک غلیظ گالی کو انگریزی زبان میں ترجمہ کرنے پر "مسلم" قرار دیا جا رہا ہے۔ فیس بک کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :