پشاور میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پشاور میں پرائیویٹ اسکول انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے خلاف پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔جن پر پانچویں جماعت کے بورڈ امتحانات اور ریگولیٹری اتھارٹی بل کے خلاف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے حکومت سے پانچویں جماعت کے امتحانات بورڈ کے ذ ریعے سے کروانے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :