Live Updates

عمران خان اسلام آباد صوبے کے حق کے لیے بند کرتے تو اصل تبدیلی ہوتی٬حیدرہوتی

نیا پختون خوا اسٹیج پرڈانس کو کہتے ہیں تو پراناپختونخوا ہی ٹھیک تھا٬صدر اے این پی خیبرپختونخوا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدرہوتی نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد صوبے کے حق کے لیے بند کرتے تو اصل تبدیلی ہوتی٬نیا پختون خوا اسٹیج پرڈانس کو کہتے ہیں تو پراناپختونخوا ہی ٹھیک تھا۔

(جاری ہے)

چارسدہ پی کے بیس میں عوامی جلسے سے خطاب میں اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ آج کا وزیراعلیٰ اے این پی کے دور حکومت میں میرے پیچھے کھڑا تھا٬صوبے کے خزانے کا حال آج کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک جیسابن گیا ہے٬نیا پختون خوا سٹیج پرڈانس کو کہتے ہے تو ہمیں نیا نہیں پراناپختونخوا چاہیئے٬عمران خان اسلام اباد صوبے کے حق کے لیے بند کرتا تو اصل تبدیلی ہوتی٬قبائلی عوام کی اکثریت چاہتی ہے کہ صوبے میں ضم ہوجائیں٬عمران خان کی وزیراعظم بنے اوروردوسری شادی کی خواہش کھبی بھی پوری ہوگی٬ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اے این پی نے اپنے دورے حکومت میں پختونوں کو اپنا حق دیا.صوبے کا نام اے ین پی نے تبدیل کیا٬کالا باغ کو دفنا دیا ہے٬سب سے پہلے کہا تھا کہ افغانستان میں جہاد نہیں فساد ہو رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات