حکومت اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ نہیں ہے ٬عوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے٬لطف الرحمان

پاناما لیکس پر اسلام آباد کو بندکرنے والے خیبر لیکس کی انکوائری کریں٬اسمبلی صوبے کی نمائندہ فورم ہے٬ کئی دنوں سے اسمبلی اجلاس کی کاروائی میں حکومت غیر سنجیدہ ہے٬ اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ نہیں ہے ٬عوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے٬ عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں لیکن راستے غیرجمہوری اپناتے ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے دیگر اپوزیشن اراکین کے ہمراہ نیوزکانفرنس میں عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ حکومت اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ نہیں اورعوام کا پیسہ ضائع کررہی ہے ٬عمران خان اور ان کی پارٹی جمہوریت کو مسلسل سبوتاژکررہی ہے کبھی میڈیا پرحملہ تو کبھی اداروں کو کمزور کرتے ہیں٬پاناما لیکس پر اسلام آباد کو بندکرنے والے خیبر لیکس کی انکوائری کریں ٬پی ٹی آئی نے کون سی دوا لی ہے کہ ہر چیز ہضم کرتی ہے ٬عمران خان خود کو جمہوری کہتے ہیں لیکن راستے غیرجمہوری اپناتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اسمبلی اجلاس میں سنجیدہ نہیں ٬ عمران خان جمہوریت کو سبوتاژ کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ اسمبلی صوبے کی نمائندہ فورم ہے٬ لیکن کئی دنوں سے اسمبلی اجلاس کی کاروائی میں حکومت غیر سنجیدہ ہے٬ ٬ جو افسوس ناک ہے٬ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کی جماعت سے اب کوئی توقع نہیں رہا٬ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کرپشن کے خلاف ہے٬ اسلام آبادکو بند کرنے جا رہی ہے٬ لیکن خیبر پختونخوا کی حکومت نے خیبر بینک کی انکوائری ٹھیک سے نہیں کرائی۔اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ صوبہ پارلیمانی بحران کا شکار ہے ٬دھرنوں اور جلسوں کے کی وجہ سے وزراء اسمبلی نہیں آتے۔