حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال سے جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا ہے‘ بلال یاسین

تمام یونین کونسلوں میں کام تیزی سے جاری ہے ٬ رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا‘صوبائی وزیر خوراک

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے ذریعے ایک ایسے جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا ہے جس میں عام آدمی اپنی تقدیر کا خود مالک ہے اور حکومت کا اصل مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے٬اس حوالے سے پنجاب کی کارکردگی پورے ملک میں اے ون ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلی شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ پی پی 139 میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی افسران کے علاوہ مقامی یونسلوں کے چیئرمین او روائس چیرمین بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی کام بہت جلد مکمل کر لئے جائیں گے جن میں صاف پینے کا پانی ٬سیوریج ٬نئے ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور سڑکوں کا پیچ ورک شامل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ تمام یونین کونسلوں میں کام تیزی سے جاری ہے جو رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے مزیدکہا ہے کہ حکومت بنیاد ی سطح پر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ ترقی کے ثمرات ہر آدمی کی دہلیزتک پہنچیں اور لوگوں کو یہ احساس ہو گا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے شفاف استعمال کے ذریعے ایک ایسے جمہوری کلچر کو پروان چڑھایا ہے جس میں عام آدمی اپنی تقدیر کا خود مالک ہے اور حکومت کا اصل مقصد لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔