بلاول بھٹو زرداری کی ضمنی انتخابات میں امتیاز احمد شیخ کو کامیابی پر مبارکباد

مخالفین نے ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ استعمال کیا لیکن وہ ناکام رہے ٬بلاول بھٹوزرداری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شکارپور کے پی ایس 11پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار امتیاز احمد شیخ کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے جنہوں نے 10 جماعتی اتحاد کے امیدوار کو واضح فرق سے شکست دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوجاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے شکارپور کے پی ایس 11کے کارکنان اور جیالوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سخت محنت اور لگن سے انتخابی مہم میں حصہ لیا٬ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخالفین نے ووٹرز کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے منفی پروپیگنڈہ استعمال کیا لیکن وہ ناکام رہے ٬ یہاں تک کہ اس دوران مختلف نظریات استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ حربے بھی چلائے گئے٬انہوں نے کہا کہ شکارپور کے ضمنی انتخابات سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ سندھ پاکستان پیپلزپارٹی کا سیاسی قلعہ ہے اور بھٹوز کی ملک اور جمہوریت کے لیے بے مثال قربانیوں کے عیوض سندھ کا عوام ان سے نسل در نسل منسلک رہا ہے۔