پاکستانی اداکاروں پر پابندی قوم پرستی نہیں مذاق ہے ٬ پوجا بھٹ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:52

پاکستانی اداکاروں پر پابندی قوم پرستی نہیں مذاق ہے ٬ پوجا بھٹ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) بولی وڈ اداکارہ اور ہدایت کارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی کوئی قوم پرستی نہیں بلکہ سکول کے بچوں کا مذاق ہے۔بولی وڈ کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر مہیش بھٹ کی بیٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

پوجا بھٹ کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ہندوستان میں جو پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگائی گئی ہے اسے کسی صورت میں بھی قوم پرستی کا نام نہیں دیا جاسکتا٬ انہوں نے اسے اسکول کے بچوں کا آپس میں کیا جانے والا مذاق بھی قرار دیا۔

اس پابندی کے خلاف پوجا بھٹ کے والد مہیش بھٹ نے بھی کئی مرتبہ اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کو بھی اس پابندی کے باعث کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔پوجا بھٹ کے علاوہ ہدایت کار زویا اختر کا بھی اس پابندی کے خلاف کہنا تھا کہ ’یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے کہ ایک فلم ساز کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے٬ کرن جوہر نے کچھ غلط نہیں کیا اور نہ ہی کوئی قانون توڑا ہے٬ حکومت لوگوں کو ویزا فراہم کرتی ہے٬ لوگوں کے لیے ہندوستان میں کام کرنا غیر قانونی نہیں‘۔

متعلقہ عنوان :