پیپلزپارٹی پانامہ پیپرز٬ مہنگائی٬ بے روزگاری اور کسانوں کے معاشی قتل کے خلاف24اکتوبر کو فیصل آباد میں ریلی نکالے گی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی پانامہ پیپرز٬ مہنگائی٬ بے روزگاری اور کسانوں کے معاشی قتل کے خلاف24اکتوبر کو فیصل آباد میں ریلی نکالے گی٬ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے پیر 24اکتوبر کو فیصل آباد میں ریلی نکالنے کا علان کیا ہے٬ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی میں قمر زمان کائرہ٬ اعتزاز احسن اور دیگر راہنما شرکت کریں گے٬ ریلی پانامہ پیپرز٬ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف نکالی جائے گی اور کسانوں کے معاشی قتل پر بھی احتجاج کیا جائے گا٬ ریلی کمال پور انٹر چینج سے شروع ہوکر کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :