لالو پرساد کے بیٹے کو 44 ہزار لڑکیوں کی جانب سے شادی کا پرپوزل

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:46

لالو پرساد کے بیٹے کو 44 ہزار لڑکیوں کی جانب سے شادی کا پرپوزل

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) بھارت کے ممتاز سیاستدان لالو پرساد یادو کے سب سے چھوٹ بیٹے اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ 26 سالہ تیجسوی یادو کو 44 ہزار لڑکیوں نے شادی کا پیغام بھیجا ہے۔ تیجسوی یادوو کو یہ تمام پیغامات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عوامی شکایات کیلئے بنائے گئے گروپ کے ذریعے موصول ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر لڑکیوں نے ٹویٹر پیغامات میں صرف اپنا نام ہی نہیں بتایا بلکہ اپنے بارے میں مکمل تفصیلات تک بیان کیں۔

ان پیغامات کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ شکر ہے کہ وہ غیر شادی شدہ ہیں۔ اگر وہ شادی شدہ ہوتے پھنس جاتے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگر شادی کریں گے تو اپنے والدین کی مرضی کو مدنظر رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :