متحدہ عرب امارات کے وکیل نے اوباما کو ملازمت کی انوکھی آفر دے ڈالی
آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ٬ وکالت میں تجربہ کے باعث میں آپ کو اپنی لاء فرم میں ملازمت کی پیش کش کرتا ہوں ٬ عیسی بن حیدر
جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:44
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) متحدہ عرب امارات میں ایک وکیل نے اوباما کو ملازمت کی انوکھی آفر دے ڈالی٬ امریکی صدر باراک اوباما کی مدت ختم ہونے میں کچھ دن ہی رہ گئے ہیں اور اوباما آخری ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔دبئی کی ایک بڑی لاء فرم کے مالک عیسیٰ بن حیدر نے اپنے ایک ٹویٹ اوباما کو ملازمت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ نے 1991 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی تھی اور وکالت کا کافی تجربہ رکھتے ہیں لہذا میں آپ کو اپنے دفتر میں ملازمت کی پیش کش کر رہا ہوں۔
عیسیٰ بن حیدر نے واضح کیا کہ اس پیش کش میں تنخواہ٬ رہائش اور عرب ملکوں کے سفر کے فضائی ٹکٹ شامل ہیں۔انھوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آپ کو میری پیشکش کچھ عجیب لگے گی مگر اس سے آپ کو مسلمانوں کو جاننے کا زیادہ موقع ملے گا کیونکہ امریکا میں کچھ لوگ ایسے ہیں٬ جو عرب ممالک کے بارے تعصبات رکھتے ہیں لیکن امریکہ نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
حیدر نے کہا کہ یہ ایک سنجیدہ پیشکش ہے اور امید ہے کے اوباما اس پر غور کریں گے٬ وہ اپنی لائ فرم کے لیے ایسا امیدوار چاہتے ہیں جو سیاستدان بھی ہو اور سابق صدر بھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے متحدہ عرب امارات میں لیکچرز کے ذریعے تقریبا 6 ملین ڈالر کمائے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.