لاڑکانہ٬کوثرمل محلہ سے چار سالہ بچی کے اغوا کی کوشش شہریوں نے ناکام بنادی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:35

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کے حد کوثر مل محلہ سے چار سالہ بچی لاریب لانگاہ کو شہزادو چانڈیو نے مبینہ طور اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر علاقہ مکینوں نے پہنچ کر بچی کو اغوا سے بچاکر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر شہزادو چانڈیو کو گرفتار کرکے لاکپ کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بچی کو چیزیں خریدنے کے لیے لے گیا تھا مجھ پر اغوا کرنے کا الزام جھوٹا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے مزید تحقیقات کرکے کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :