پیپلزپارٹی نے ایف سی ایس کیساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں والا سلوک کیا‘حاجی یونس جاموٹ

جمہوری دورمیں ہی فشریزکے منتخب بورڈکو ختم کرکے من پسندفرد کوایڈمنسٹریٹر تعینات کیاجاتا رہاہے٬چیئرمین کراچی ماہی گیر اتحاد

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) فشرمنزکوآپریٹیوسوسائٹی ماہگیروں کی فلاح و بہبود کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ ہے مگر بدقسمتی سے اس ادارے کو سب سے زیادہ نقصان جمہوریت کی دعویدارسیاسی جماعت نے ہی پہنچایا ہے۔ پیپلز پارٹی کے ہر دور میں سوسائٹی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا اورسوسائٹی کے بورڈ کو ختم کرکے من پسند شخص کو ایڈمنسٹر یٹرتعینات کیاجاتا رہا ہے۔

فشرمنزکوآپریٹیوسوسائٹی کے معاملات چلانے کیلئی15افرادپر مشتمل بورڈقائم کیا جاتا ہے جس میں 8سیکریٹری لیول کے ڈائریکٹرزاور7ماہگیروں کے منتخب نمائندے شامل ہوتے ہیںجوماہگیروں کی فلاح و بہبود کے کام کرتے ہیںمگرافسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جمہوریت کے دورمیں ہی فشرمنزکوآپریٹیوسوسائٹی میں آمریت مسلط کی جاتی رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی روایت رہی ہے کہ جب بھی وہ اقتدارمیں آئی تو بورڈ کو ختم کرکے من پسندفرد کو ایڈمنسٹریٹر رتعینات کردیا جاتا ہے جوصرف اور صرف صرف مال بناتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ رہنماء کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے مگر پارٹی کے رہنماء خودعوام سے درودیارغیرمیں بیٹھے ہیں۔سندھ حکومت سوسائٹی میں کافی عرصہ سے انتخابات نہ کرانے کیلئے ٹال مٹول کررہی تھی جس پر میں نے سوسائٹی میں انتخابات کرانے کی بھرپور جدوجہد کی اوراپنے دوست معروف قانون دان عبدالحفیظ پیرزادہ ایڈووکیٹ (مرحوم) کے ذریعے ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی کہ ایف سی ایس میں انتخابات کرائے جائیں جس کے بعد عدالتی حکم پربادل نخواستہ حکومت کو انتخابات کرانے پڑے مگرایک سازش کے تحت مجھے انتخابات میںحصہ لینے سے روک دیا گیا اورانتخابات کے ذریعے آنے والے بورڈکو ایک مرتبہ پھرختم کرکے ڈاکٹر نثارمورائی جیسے شخص کو ایڈمنسٹریٹرتعینات کردیا گیاجن کی کرپشن کی کہانیاں میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار بزرگ سیاستدان٬چیئرمین کراچی سندھی ماہگیراتحاد وسابق ڈائریکٹر فشرمینزکوآپریٹیوسوسائٹیحاجی محمد یونس نے اپنے دفترمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت پسند جماعت ہے ٬روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگاتی ہے مگر فشریزکے معاملے میںپتانہیں کیوں جمہوریت پسندی کو ایک طرف رکھ کرآمریت کا راج قائم کردیا جاتا ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ سوسائٹی کی کروڑوں کی اراضی کو کوڑیوں کے دام فروخت کرکے سوسائٹی کو کنگال کردیا گیا۔

حاجی یونس جاموٹ نے مزید کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے سوسائٹی میںایڈمنسٹر یٹر کو تعینات کرکے آمریت کی روایات کو برقرار کھا۔اگر بلاول بھٹو واقعی غریب کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہیں توماہگیروں کے ساتھ عرصہ درازسے ہونے والی زیادتیوں کا فوری ازالہ کرنے کیلئے فشرمنزکوآپریٹیوسوسائٹی سے سیاسی مداخلت کو خاتمہ کریں اورفوری طورپر انتخابات کرکے ماہگیروںکے ادارے کوماہیگروں کے حوالے کریں۔

متعلقہ عنوان :