یو بی جی قیادت پر الزامات عائد کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں٬گلزار فیروز

ایف پی سی سی آئی میں اپوزیشن رہنمائوں کی لوٹ مار کی داستانیں زیادہ پرانی نہیں٬ تاجربرادری جانتی ہے فیڈریشن کے خزانے کو کون لوگ خالی کرگئے تھے شکست خوردہ عناصر اب بے وقوف نہیں بنا سکتے٬عبدالرحیم جانو اور انکے نام نہاد لیڈران کے قول وفعل میں نمایاں تضاد موجود ہے٬ترجمان یونائٹیڈ بزنس گروپ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ کے ترجمان گلزار فیروز نے گزشتہ روز عقیل کریم ڈھیڈھی کی رہائشگاہ پرفیڈریشن کے گزشتہ دوالیکشن میں شکست خوردہ بزنس مین پینل اورنوتشکیل شدہ پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوں کی جانب سے براہ راست ملک کی بزنس کمیونٹی کے ہردلعزیز لیڈرایس ایم منیر کے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ الزامات عائد کررہے ہیں وہ پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں٬ایف پی سی سی آئی میں انکی لوٹ مار کی داستانیں زیادہ پرانی نہیں اور ملک بھر کی تاجربرادری یہ جانتی ہے کہ فیڈریشن کے خزانے کو کون لوگ خالی کرگئے تھے ۔

گلزار فیروز نے کہا کہ جوشخص گزشتہ سال ایس ایم منیر کی حمایت سے سینئر نائب صدربنا وہ اب مزید عہدے کے لالچ میںمفاد پرستی کی ڈگری حاصل کرچکا ہے٬الیکشن لڑنا ہر شخص کا حق ہے لیکن اگر اپوزیشن گروپوں نے شائستگی کا دامن ہاتھ سے چھوڑا تو پھر ہماری زبانیں بھی کھل جائیں گی مگر ہم ایسا اس لئے نہیں کررہے کیونکہ یو بی جی کی قیادت نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد کرنے کا عزم کررکھا ہے اور چندمفاد پرست عناصر اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلئے اس اتحاد کو نقسان نہیں پہنچا سکتے دوسری صورت میں پاکستان کا ہر تاجر اور صنعتکارانکا گھیرائوکریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر کے چیمبرز آف کامرس اور ٹریڈ باڈیز کے انتخابات میں ملنے والے نتائج یو بی جی خوش آئند ہیں٬یو بی جی کے حامی بڑی تعدادمیںجیت چکے ہیں اور چند روز میں یو بی جی کی اکثریت فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل باڈی میں پہنچ جائے گی٬یو بی جی پہلے سے زیادہ طاقتور ہے اورہم یو بی جی جیسے مضبوط گلدستہ کو سنبھال کر رکھیں گے۔

گلزار فیروز نے کہا کہ اپوزیشن رہنمائوں نے خود فرعونیت کا لبادہ اوڑھ لیا ہے مگر بزنس کمیونٹی کے نمائندے ایک بار پھر لٹیروں کو ایف پی سی سی آئی میں نہیں آنے دیں گے٬جو لوگ عہدے حاصل کرنے اور مفادات اٹھانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں انہیں30دسمبر کو عبرتناک شکست کا سامنا رہے گا ۔یو بی جی کے ترجمان نے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ نے اپنے قیام کے پہلے روز سے ہی بزنس کمیونٹی کے مسائل پر توجہ دی اور انہیں حل کرایا اور مخالف گروپ کے صدارتی امیدوار کی تمام وہ گفتگوریکارڈ پر موجود ہے جس میں عبدالرحیم جانوباربارایس ایم منیر اور افتخار علی ملک سمیت پوری یو بی جی قیادت کی شان میں قصیدے پڑھتے رہے ٬عبدالرحیم جانو اور انکے نام نہاد لیڈران کے قول وفعل میں نمایاں تضاد موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈران تقریر کرنے کے شوق میں یہ بھول گئے کہ وہ یونائٹیڈ بزنس گروپ کے تمام اراکین نے مشاورت کے ذریعہ ہی مخالف گروپ کے صدارتی امیدوارکو سینئر نائب صدر بنایا تھا٬بزنس کمیونٹی کو شکست خوردہ عناصر اب بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔

متعلقہ عنوان :