پاکستان زندہ باد کنونشن میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا‘سید ریاض حسین شاہ

جماعت اہلسنّت نے استحکام وطن کا پلان تیار کرلیا ہے٬ ملک کے ہر بڑے شہر میں پاکستان زندہ باد کنونشن منعقد کرکے قوم کو متحد کرینگے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان زندہ باد کنونشن میں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل پیش کیا جائے گا٬ جماعت اہلسنّت نے استحکام وطن کا پلان تیار کرلیا ہے٬ ملک کے ہر بڑے شہر میں پاکستان زندہ باد کنونشن منعقد کرکے قوم کو متحد کریں گے۔

ا ن خیالات کاا ظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور پنجاب اسمبلی کے رکن پیر سید محمد محفوظ مشہدی اور جے یو پی کے مرکز ی رہنما سردار محمد خان لغاری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں اہلسنّت جماعتوں کے درمیان اشتراک عمل٬ اتحاد اہلسنّت اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اہل حق متحد ہوکر پاکستان دشمن سازشوں کو ناکام بنائیں۔ پاکستان کو سب سے بڑا اکثریتی اور محب وطن مکتبہ فکر پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکا ہے۔ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے ناکام و نامراد ہونگے۔ قومی یکجہتی کو پروان چڑھاکر پاکستان کو عظیم تر بنایا جاسکتا ہے۔ ملاقات کے دوران پیر سید شمس الدین بخاری ٬ نواز کھرل٬ صاحبزادہ معاذ المصطفیٰ٬ پروفیسر عبد العزیز نیازی٬ صاحبزادہ حسن علی قادری٬ علامہ شیر محمد نقشبندی٬ مولانا قاری نذیر احمد قادری٬ مولانا قاری فیروز صدیقی٬ مولانا محمد صدیق چشتی٬ علامہ اشرف سعیدی اور صاحبزادہ محمدسلیم ہمدمی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :