با با گورنانک کے جنم دن کی تقریبات12نومبر سے شروع ہوں گی

اخراجات کے لیے ابتدائی طور پر 458000روپے پینتالیس لاکھ اسی ہزار روپے کی منظوری

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء)با با گورنانک کے جنم دن کی تقریبات12نومبر سے شروع ہوں گی اخراجات کے لیے ابتدائی طور پر 458000روپے پینتالیس لاکھ اسی ہزار روپے کی منظوری ٬سکھ یاتریوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے رینجرزکی خدمات لی جائیں گی ۔یہ باتیں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورد محمد صدیق الفاورق نے پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندو ںکو بریفنگ دیتے ہوئے کہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے جبکہ رہائش ٬سفر ٬میڈیکل ٬تعام سمیت دیگر سہولیات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں خاس مرتبہ ریلوے کی بوگیاں پہلے سے بہتر ہونگی ار لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے باتیا کہ اجلاس میں استقبالیہ کے لیے ایک لاکھ لنگر کے لیے 17لاکھ جبکہ دیگر کاموں کے لیے 5لاکھ اکھنڈ پاٹھ کے لیے ساڑھے چار لاکھ پرنٹنگ کے لیے اور اسکے علاوہ دیگر اخراجات کی ابدائی طور پر منظوری دی گئی ہے ۔

چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ملک میں کئی سیاسی عد م استحکام نہیں ٬شر پسند عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے کے باوجو داس مرتبہ سکھ یاتری زیادہ تعداد میں آئیں گے اور ٹرسٹ بورڈ پی ایس جی پی سی کی مکمل مشاورت سے انتظامات میں مصروف ہے وزیر اعظم پاکستان نومبر کے تیسرے ہفتے میں با با گورو نانک انٹرنیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ سکھ یاتریوں کو دیگر کئی اہم تحائف دیے جائیں گے ۔

پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس پردھان سردار تارا سنگھ کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں جنر ل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ ٬سردار صاحب سنگھ ٬ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز خالد علی ٬سردار رمیش سنگھ اڑروڑا ٬سردار مہیندر سنگھ ٬سردار بابا امر جیت سنگھ ٬ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل سمیت دیگر سکھ رہنمائوں و بورڈ افسران نے شرکت کی اجلاس میں چیئرمین بورڈ کے بیٹے علی فاروق کی مغفرت کے لیے سکھ مذہب کے مطابق دعا کی گئی ۔