ٹارگٹ کلر ضیاالدین عرف پہاڑی کو 4 مختلف مقدمات میں تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی منتظم جج کی عدالت نے فیروزآباد کی حدود سے گرفتارٹارگٹ کلر ضیاالدین عرف پہاڑی کو 4 مختلف مقدمات میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی منتظم جج کی عدالت میں مبینہ ٹارگیٹ کلر ضیاالدین عرف پہاڑی کو پیش کیا گیا عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم کو چند روز قبل فیروزآباد کی حود سے گرفتار کیا گیا تھا ملزم پر32 سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کا الزام ہے جبکہ ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں ٹارگیٹ کلنگ دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مختلف مقدمات ہے عدالت ستے استدعا ہے کہ ملزم سے تفتیش کرنا ہے ملزم ضیاالدین پہاڑی کو ریمانڈ میں دیا جائے عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :