شکار پور الیکشن نے ثابت کر دیا سندھ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے٬بلاول بھٹو

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 شکارپور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پرامتیازاحمدشیخ کو مبارک باد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میںبلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ شکارپور الیکشن نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیاہے کہ سندھ پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ایس 11 کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر وہ جیالوں اور پارٹی کارکنوں کا شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ مخالفین نے ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے غلط پروپیگنڈا کیا پھر وہ ناکام ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :