پشاور٬جانز کرکٹ کلب نے شاہین کلب کو 48رنز سے ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) تیسر ابشیر بلور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں جانز کرکٹ کلب نے شاہین کلب کو 48رنز سے ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے ٬جمخانہ کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے ایک میچ میں جانز کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر مقرررہ اوورزمیں 169رنز سکور کئے ٬جسمیں جان عالم نی36اور خان بہادرنے 29رنز بنائے۔

(جاری ہے)

شاہین کلب کی جانب سے ارشد اقبال نی4 اور ذاکر فرہاد نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں شاہین کلب کی پوری ٹیم 121رنز پر ڈھیر ہوگئی ٬جسمیں نعمت نی31اور دائودخان نی17رنز سکورکئے ۔جانز کلب کی جانب سے حضرت بلال نے تین اور منظور نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

متعلقہ عنوان :