قیام پاکستان سے لے کر اب تک عوام کی قُربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے٬ تمام مسائل کا حل جرگہ نظام ہے٬مظہر شاہین

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کورمظہر شاہین نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک عوام کی قُربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہے او رعوام کے بغیر جیت مشکل ہے جب کہ تمام مسائل کا حل بات چیت یعنی جرگہ نظام ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات سکائوٹس ہیڈکوارٹر میں خیبر ایجنسی کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پولیٹیکل ایجنٹ خیبر ایجنسی خالد محمود٬ ورسک سیکٹر کمانڈربریگیڈئیر ارشد خان٬ ایم۔این۔ اے الحاج شاہ جی گل آفریدی٬ کمانڈنٹ سوات سکائوٹس کرنل نعیم اللہ٬ تحصیل باڑہ٬ جمرود اور لنڈی کوتل کے اے۔پی۔ایز٬ عمائدین علاقہ ملک حاجی عبدالمنان ملاگوری٬ صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری٬ملک صلاح الدین ٬ ملک فیض اللہ آفریدی٬ ملک فضل مولا٬ ملک اورنگ زیب ٬ حاجی شیر افضل٬ ملک حج گل وغیرہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پی۔اے خیبر خالد محمود نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے غیور عوام کی تعاون سے خیبر ایجنسی میں مثالی امن و امان کی فضاء قائم ہے۔ اس موقع پر عمائدین علاقہ حکام بالا کو انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور حکام بالا نے ان مسائل کو حل کی یقین دہانی کرائی۔ جبکہ ملاگوری کے سماجی کارکن صوبیدار (ر)سبز علی ملاگوری نے ٓآئی۔ جی ایف سی مظہر شاہین کو سرکاری اداروں کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :