جنوبی وزیرستان ٬ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع٬ 2 دسمبر تک جاری رہے گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:24

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) جنوبی وزیرستان میں آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگیا ۔یہ مرحلہ 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔اب تک تین مرحلوں کے دوران 70 ہزار کے قریب خاندان پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعان سے اپنے اپنے گھروں کو پہنچائے جا چکے ہیں۔آپریشن راہ نجات کے دوران متاثرین کے مکانات کے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ایک ارب 93 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

جبکہ ایک ارب 46 کروڑ روپے آئندہ چنددنوں میںتقسیم کریںگے۔ پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔یہ مرحلہ19 اکتوبر سے شروع ہوکر 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اب تک تین مرحلوں کے دوران 70 ہزار کے قریب خاندان پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعان سے اپنے اپنے گھروں کو پہنچائے جا چکے ہیں۔

جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افیسر محمد شعیب خان نے متاثرین کے کیمپ کے دورہ کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوچکا ہے ۔جو 19 اکتوبر سے شروع ہوکر2 دسمبر تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 70 ہزار کے قریب خاندان اپنے اپنے گھروں کو پہنچائے جاچکے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ متاثرین کی واپسی کے لئے ایف ار ٹانک کے علاقہ خرگی میں عارضی کیمپ لگایا گیا ہے۔جہاں پر متاثرین جمع ہوکر ان کی رجسٹریشن کے بعد ان کو وطن کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ واپس جانے والے خاندانوں کے قافلہ کو پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو ٹرانسپورٹ کرایہ کے لئے دس ہزار اور دیگرضروریات پورا کرنے کے لئے 25 ہزار روپے اے ٹی ایم کے زریعے دئے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو متاثرین پہنچ چکے ہیں ان علاقوں کے متاثرین کی اپریشن راہ نجات کے دوران پہنچنے والے مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے سروے کیا جارہا ہے ۔سروے میں پاک فوج ٬پولیٹیکل انتظامیہ ٬محکمہ بلڈنگز کے انجنئیرز کے علاوہ قبائلی عمائدین بھی شامل ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو سروے مکمل ہوتا ہے ۔ان کے مکانات کانقصانات کا معاوضہ فوری طور پر دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار ٬چار لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مکانات کے نقصانات کے ازالہ کرنے کے لئے اب تک ایک ارب 93 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ایک ارب 46 کروڑ روپے ابھی ائے ہیں ان کو بھی آئندہ چند دنوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :