تخریب کاری٬تمبو میں کیسکوکے 11KVکی2 پی سی سی پول دھماکہ خیزموادسے اُڑادئیے گئے

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:18

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) نامعلوم تخریب کاروںنے گزشتہ شام ضلع کوہلوکے علاقہ تحصیل تمبو میں کیسکوکے 11KVکی2 پی سی سی پول Pole (سیمنٹ والی) کو دھماکہ خیزموادسے اُڑادئیے جس سے بجلی کی2 پی سی سی پول مکمل طورپرتباہ ہوگئے جبکہ2پول کو جزوی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

بجلی پول گرنے کے باعث تمبومیں11KV مست توکلی فیڈرکے تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔تاہم اِس فیڈرسے منسلک صرف ایک حصہ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ تمبوبرانچ کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کیسکومتاثرہ پی سی سی پول (Pole) کی مرمت اوربجلی فراہمی کاکام جلد شروع کرے گی۔