سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر ایکشن لے کر اداروں کی ساکھ بچالی ٬ قمر زمان کائرہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس پر ایکشن لے کر اداروں کی ساکھ بچالی ٬پی پی پی نے جمہوریت کے لیے جتنی قربانیاں دیں ہیں اتنی قربانیاں کسی بھی پاڑٹی نے نہیں دی ہم سانحہ کا ر ساز کے شہداء کو سلا م عشق اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں پی پی پی کے شہداء نے ڈکٹیٹروں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا اگر ملک میں جمہو ریت ہے تو وہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے اِس ملک میں پہلے بھی ڈکٹیٹر شپ ہوا کرتی تھی اُسکا خاتمہ بھی پی پی پی نے کیا افواج پاکستان نے جس انداز سے سرحدوں کی حفاظت کی اور کرتے ہیں اسکی مثال کہیں نہیں ملتی پانہ لیکس کی تفتیش نہ کی گئی تواداروں کا نقصان ہوسکتاہے اور اِن پر سے ا عتماداُٹھ جا ئیگا پھر عوام اداروںسے نہیں سڑکوں پر اِنصاف مانگے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سابق ایم این اے سجاد الحسن٬پی ایس ایف پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد آصف خان بلوچ رہنماء اظہار الحق طور ایڈووکیٹ سے ملاقات کرتے ہو ئے کیاجو لوگ کہتے ہیں کہ پی پی پی ختم ہو گئی ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں پی پی پی غریب عوام کی پارٹی ہے اور عوام میں جڈیں مو جود ہیںانشااللہ بلاؤل بھٹو عنقریب پنجاب کا دوہ شروع کریں گے پھر پورے پنجاب سے پی پی پی کی آوازیں آنے لگیں گی مفا پرت اپنی موت خود مر جا ئیں گے ۔