سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نو ٹس بھیج کر اُنکی بادشاہت کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے٬ 2نومبر کو اسلام آباد میں دما دم مست قلندر ہوگا ٬چوہدری محمد اشفاق

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:18

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق کے کہا کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو نو ٹس بھیج کر اُنکی بادشاہت کو سوالیہ نشان بنا دیا ہے نواز شریف کا اِشارہ عمران خان کی طرف نہیں تھا تو کس کی طر ف تھا خورشید شاہ احتساب سے بچنے کے لیے کرپٹ حکمرانوں کا ساتھ دے رہے ہیں انکو معلوم ہے کہ جب احتساب کا عمل شروع ہو گا تو میں بھی اِ س میں پھنس جاؤنگا اِ س لیے کرپشن سے بھرے وزیر اعظم کا بچا رہے ہیں 2نومبر کو اسلام آباد میں دما دم مست قلندر ہوگا عمران خان کو 62 / 63کے مطابق نااہل کرنے سے پہلے نواز شریف جو کہ 62 / 63کے ذمرے میں پہلے سے آرہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کا پیسہ کھا یا اور ملک کو دیوالیہ کردیا پاکستان کومزید قرض تلے دبا دیا گیا ہے او رکہتے ہیں کہہ ہم نے پاکستان کی معشیت میں اضافہ کیاہے شرم آنی چاہیے جو ملک کا سر براہ ملک دشمن عنا صر سے بات نہیں کر سکتا وہ ملک کا خیر خواہ کیسے ہو سکتا موجودہ حکمرانوں کی کرپشن کاپوری دنیا کو پتہ چل گیا ہے لیکن ٹس سے مس نہیں ہو رہے 2نومبر دھرنا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ سارے پاکستانیوں کا ہے جب تک یہ کرپٹ حکمران ملک میں رہیں گے یہ دیمک کی طرح چاٹ تے رہے گے اِن سے نجات ضروی ہے اِن خیا لا ت کا اِظہار اِنہو ںنے پی ٹی آئی ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیااِس موقع پر پاکستا ن تحریک اِنصاف کے رہنماء فیضان گجر کو پاکستا ن تحریک اِنصاف ضلع اوکاڑہ سیکرٹری انفامیشن نامزد کر دیا انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا سرمایہ ہے خان صاحب نے ہمیشہ کاکنوں کا ساتھ دیا ہے موجودہ حکمران اپنے اُچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اگر عمران خان اور دیگر قائدین پر پابندیاں لگائیں گئیںتو اسکے ذمدار موجودہ حکمران ہونگے انشااللہ 2نومبر اسلام آباد بند ہوگا ۔