سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کی نیب بلوچستان کے ہاتھوں گرفتاری سے قلات میں ترقی کا پیہ رک گیا ٬ سیف اللہ لانگو

نہ میر خالد خان لانگو بہت جلد باعزت طور پر بری ہو کر عوام کے درمیان ہو نگے ٬ رہنما نیشنل پارٹی

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:05

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2016ء) نیشنل پارٹی قلات کے رہنماء سیف اللہ لانگو نے کہا ہیکہ کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں ہیں اور اربوں روپے کے ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری ہیں سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کی نیب بلوچستان کے ہاتھوں گرفتاری سے قلات میں ترقی کا پیہ رک گیا ہیں ہم امید رکھتے ہیں کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو بہت جلد باعزت طور پر بری ہو کر عوام کے درمیان ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں جاری کردہ اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہیں انہوں نے کہاہیکہ کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو نے قلات اور خالق آباد منگچر میں اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام کر وائیں جن کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہاہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو کی کوششوں سے قلات اور خالق آباد میں اسکولوں کی اپ گریڈیشن سول ڈسپینسریوں واٹر سپلائی اسکیموں فٹ بال اسٹیڈیم سڑکوں کی تعمیر اور دیگر منصوبوں پر اربوں روپے خر چ کیئے گئے مگر نیب بلوچستان کے ہاتھوں ان کی گرفتاری سے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید رکھتے ہیں کہ سابق مشیر خزانہ میر خالد خان لانگو بہت جلد تمام الزامات سے بری ہو کر عوام کے درمیان ہو نگے۔

۔

متعلقہ عنوان :