سپریم کورٹ کا پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم نومبرکوکرنے کافیصلہ٬ فریقین کونوٹس

جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس کے حوالے سے کیس کی سماعت یکم نومبرکوکرنے کافیصلہ کرتے ہوئے تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسپریم کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق عدالت نے قبل ازیں مقدمہ کی سماعت دوہفتوں کیلئے ملتوی کردی تھی تاہم سابقہ تاریخ سماعت پرنظرثانی کردی گئی ہے اور اب مقدمہ کی سماعت یکم نومبرکوکی جائے گی۔