وزیراعلیٰ سے سپین کے سفیر کی ملاقات٬ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میںتعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
موجودہ دور میں پاکستان کو معاشی استحکام حاصل ہوا ہے٬امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے‘سپین سفیر
جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:52
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں مختلف شعبوں میں حاصل کی جانے والی شاندار کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں دہشت گردی و انتہاپسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ اقدامات بارآور ثابت ہو رہے ہیں۔
توانائی منصوبوں پر انتہائی تیزرفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ کام جاری ہے۔ اگلے برس تک توانائی منصوبے مکمل ہونے سے ملک میں وافر بجلی دستیاب ہوگی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نمٹنے کیلئے پاک افواج٬ پولیس اور معاشرے کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان میں کامیاب آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں پر کاری ضرب لگائی گئی ہے اور آج پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک بن چکا ہے٬ یہی وجہ ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار بڑی تعداد میں پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان اور سپین کے مابین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ پر سپین کے سفیر کو مبارکباد دی۔ سپین کے سفیر کارلوس سیزر مورالزسانچیز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی معیشت اور امن و امان کی صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں پاکستان کو معاشی استحکام حاصل ہوا ہے اور امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپین کی کئی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کر رہی ہیں تاہم ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانا چاہیئے اور اس ضمن میں سپین پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ سپین کے سفیر نے بھی وزیراعلیٰ شہبازشریف کو پاکستان اور سپین کے مابین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ لاہور میں سپین کے اعزازی قونصلر ظہیر سلام٬ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ہارون شوکت٬ سیکرٹری صنعت اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.