وفاقی وزیر داخلہ سے مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں دفاعِ پاکستان کونسل کے وفد کی ملاقات ٬سیکیورٹی سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دین پاکستان کی طاقت٬ حرمت اور مان ہے٬دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬چودھری نثار علی خان تمام صوبوں سے شیڈول فورکی لسٹوںکا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا جائیگا٬سیکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ٬کسی صورت نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٬ وفاقی وزیر داخلہ اسلام ٬پاکستان کے حوالے سے ہر عمل ٬ قدم میں پیش پیش ہونگے٬حکومت چند عناصر کی جانب سے اسلامی نظریات٬ اسلامی قوتوںکو نشانہ بنانے کا نوٹس لے٬ وفد کا مطالبہ

جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں دفاعِ پاکستان کونسل کے وفد نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی سمیت مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دین پاکستان کی طاقت٬ حرمت اور مان ہے۔

دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے پر ہی قائم ہوا تھا اور انشاء اللہ اسی نظریے پر قائم و دائم رہیگا٬ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ تمام صوبوں سے شیڈول فورکی لسٹوںکا دوبارہ جائزہ لینے کا کہا جائیگا٬ انہوں نے کہا کہ شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں انہیں شناختی کارڈ اور شہریت سے کس طرح محروم کیا جا سکتا ہی ٬ وفاقی وزیر داخلہ نے اس موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ اگر ایسا ہوا ہے تو اس عمل کو درست کیا جائے اور آئندہ اس قسم کے فیصلوں سے مکمل اجتناب کیا جائے٬انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے انہیں کسی صورت بھی نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائیگی ٬ انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے مل کر دینی حلقوں کے تحفظات دور کئے جائینگے٬ اس موقع پر وفد میں شامل اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے حوالے سے ہر عمل اور ہر قدم میں پیش پیش ہوں گے٬ انہوں نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں کی قدر کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم چند عناصر اسلامی نظریات اور اسلامی قوتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں حکومت اسکا نوٹس لے۔